ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے – خاتون کے پیٹ سے نکلی حیران کن اشیا ؛ 14 قلم اور 5 چمچے

آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے نرساراوی پیٹ منڈل کے پٹلوروارپالم میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں 33 سالہ خاتون کے پیٹ سے 14 قلم ( پین)، 5 لکڑی کے چمچے اور ایک موم بتی نکالی گئی۔
خاتون دو دن سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھی، جس پر اہل خانہ اسے نرساراوی پیٹ کے ماتاشری پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔
ڈاکٹروں نے اسکین اور معائنے کے دوران اس کے پیٹ میں یہ اشیا موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ ڈاکٹر پی رام چندرا ریڈی کی قیادت میں سرجنوں کی ٹیم نے پیچیدہ لیپروسکوپک آپریشن کرکے تمام اشیا بحفاظت نکال لیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت اب مستحکم ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس نے یہ اشیا خود نگلی تھیں یا کسی نے اسے مجبور کیا تھا۔ اگر اس نے خود نگلا ہے تو ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے ذہنی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون ذہنی مریض ہے غیر غذائی اشیا کھانے کی اس عادت کو طب میں ’’پیکا سنڈروم‘‘ کہا جاتا ہے۔




