نیشنل

ورزش کرنے کے دوران ایک شخص کی موت

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں ایک 67 سالہ شخص کی ورزش کے دوران اچانک موت ہوگئی۔ یہ واقعہ بدھ کی رات پالگھر ضلع میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق پرہلاد نکم نامی شخص ہر شام اپنے گھر کے قریب ایک جم میں ورزش کرتا تھا۔ معمول کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 7.30 بجے وہ ورزش کے دوران اچانک گر پڑا۔ جم کے منتظمین نے پرہلاد کو قریبی ہاسپٹل پہنچایا۔ڈاکٹروں نے اسے بعد معاینہ مردہ قرار دیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ پرہلاد کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button