تلنگانہ

تلنگانہ میں بعض آئی اے‌ایس آفیسرس کے تبادلے۔ سرفراز احمد کو بھی نئی ذمہ داری

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے ریاستی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

اہم محکموں کی نئی ذمہ داریاں اس طرح سونپی گئی ہیں۔جئیش رنجن کو محکمۂ جنگلات کا اسپیشل چیف سکریٹری، نوین متل کو محکمۂ پنچایت راج، اور شیلجا راماایئر کو محکمۂ انڈومنٹ کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح وکاس راج کو محکمۂ برقی کا اسپیشل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے

 

جبکہ راہل بوجا کو قبائلی بہبود کے محکمے کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ایلم برتی کو ٹرانسپورٹ سکریٹری اور سرفراز احمد کو حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سکریٹری مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں انتظامیہ کو مزید شفاف اور تیز رفتار بنانے کے مقصد سے انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبادلے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button