اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 46 افراد ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی: اسپین میں خوفناک ریل حادثہ پیش آیا ۔ صوبہ ٹولیڈو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں مزید 179 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اسپین کے ریلوے نظام کے آپریٹر ADIF نے بتایا کہ یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔ حادثے کے باعث میڈرڈ، سیوداد ریئل اور اندلس کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا
جب میڈرڈ سے سیویل کی جانب ایک ہی سمت میں دو ٹرینیں سفر کر رہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پیچھے سے تیز رفتاری کے ساتھ آنے والی ایک ٹرین نے آگے کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینوں کی دو بوگیاں مکمل طور پر پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 397 مسافر جبکہ دوسری ٹرین میں 147 مسافر سوار تھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی جنوبی
اسپین میں پیش آنے والے ایک ریل حادثے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



