تلنگانہ
پارٹی سے ناراض تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر کو منانے کی کوششیں تیز — جیون ریڈی اپنے فیصلے پر قائم
حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی کے پارٹی بدلنے کے اعلان کے بعد انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں وزراء سری دھر بابو، لکشمن اور ایم ایل اے ستیم نے ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
اس موقع پر جیون ریڈی نے وزراء کے سامنے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں انہیں مناسب احترام نہیں مل رہا ہے۔ ملاقات کے بعد وزیر سری دھر بابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیون ریڈی گزشتہ چار دہائیوں سے پارٹی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ان کی ناراضگی کو پارٹی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔
ملاقات کے بعد جیون ریڈی نے کہا کہ ان کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ کل اس بارے میں مکمل تفصیلات پیش کریں گے۔



