انٹر نیشنل
سعودی عرب۔ العلا ٹاؤن دنیا کا ایک بہترین سیاحتی ٹاؤن ۔ اقوام متحدہ
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب اپنے سیاحتی شعبہ کو مسلسل ترقی دے رہا ہے جس میں تاریخی شہر العلا پر اس کی خاص توجہ ہے۔ اس بیچ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) نے العلا قدیم ٹاؤن کو دنیا کے ۳۲ بہترین سیاحتی دیہاتوں کی فہرست میں شامل کیا۔ یہ بات العلا رائیل کمیشن (RCU)نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔ اپنے آفیشل ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ العلا ٹاؤن کو رائیل کمیشن کی جانب سے ترقی دئیے جانے کے نتیجہ میں اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ العلا اولڈ ٹاؤن میں مٹی کی اینٹوں سے بنے ۹۰۰ مکانات، 400 دکانیں، خوبصورت پیچ و خم، گلیان اور راستوں سے نظر آنے والے جھروکے شامل ہیں جنہیں رائیل کمیشن نے تحفظ فراہم کیا۔ واضح رہے کہ العلا ٹاؤن ان دنوں سعودی آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔