جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ ایک کروڑ روپئے مالیتی ہیرے اورسونے کے زیورات کی چوری

حیدرآباد: حیدرآباد میں قریب ایک کروڑ کے ہیرے اور سونے کے زیورات کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ فلم نگرسے تعلق رکھنے والے پاون کمارکی ڈائمنڈ شاپ ہے۔ وہ آرڈر لے کر ہیرے جڑے سونے کے زیورات تیارکیا کرتا ہے۔ اس نے منگل کو لاکر میں زیورات اورہیرے رکھے تھے۔ کل جب وہ دکان پہنچا اوراس نے لاکرکھولا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیونکہ لاکرسے ہیرے اورسونا غائب تھا۔ سمجھا جاتاہے کہ اس کی قیمت قریب ایک کروڑ روپئے تھی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button