جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں ساس اور داماد ہلاک _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں حادثہ

نظام آباد _ 4 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ  کے نظام آباد ضلع میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ساس اور داماد ہلاک ہوگئے۔ ہفتہ کی شام یہ حادثہ لاری کے ایک دو پہیہ گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش آیا ۔

 

نظام آباد ضلع کے چکلی گاؤں میں چاول سے لدی لاری   نے ٹی وی ایس موپیڈ گاڑی کو ٹکر دے دی۔ جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان کی شناخت ریولی بھومنا (45) اور گنتھم ناگامنی (62) کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں ساس اور داماد بتائے گئے ہیں جو  نندی پیٹ منڈل کے رہنے والے تھے

 

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ساس  اور داماد ایک دعوت میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر واپس آ رہے تھے۔ گاؤں والوں نے مقامی پولس اسٹیشن کو اطلاع دینے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور  تفصیلات حاصل کیں اور تحقیقات  کا آغاز کردیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button