انٹر نیشنل

پاکستان میں خوفناک سڑک حادثہ _ بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گر پڑی _ 30 مسافر ہلاک

اسلام آباد _ پاکستان میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر  بس ایک کار سے ٹکرا کر  ایک گہری کھائی  میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ 15 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس صوبہ پختونخواہ کے علاقے شتیال میں سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو بلوچستان میں ایک حادثے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ دریں اثناء صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button