تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر بی بی کے علم کا جلوس

حیدرآباد _ 26جون( اردولیکس) یوم عاشورہ شہر حیدرآباد میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پرحضرت امام حسینؓ کی شہادت عظمیٰ کی یاد میں ارض دکن کا تاریخی بی بی کے علم کا جلوس پرانا شہر میں ہاتھی پر الاوہ بی بی دبیرپورہ سے نکالا گیا، جو براہ بنگلہ بینی، کمان شیخ فیض، اعتبار چوک، کوٹلہ عالی جاہ، چوک میدان خان سے ہوتا ہوا تاریخی چارمینار پہنچا۔

 

اس موقع پر وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین اور وقف بورڈ کے چیرمین سید عظمت اللہ حسینی اور دیگر قایدین نے نذرانہ عقیدت پیش کیا زخمی عزاداروں کی بروقت طبی امداد کے لیے اویسی ہاسپٹل کی جانب سے بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی موبائل طبی ویان کا انتظام بھی دیکھا گیا

 

اس کے بعد یہ جلوس، چارکمان، گلزار حوض سے ہوتا ہوا قدم رسول پنجہ شاہ پہونچا جہاں مجلس برپا ہوئی۔اس موقع پر مختلف شیعہ انجمنوں کی جانب سے ماتم کیا گیا۔ ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد کئے گئے تھے۔

 

زخمیوں سوگواروں کی مرہم پٹی کی گئی۔بی بی کے علم کے سامنے پولیس کا گھڑسوار دستہ بھی موجود تھا۔محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدارجلوس کے انتظامات کی نگرانی میں مصروف دیکھے گئے۔ بعدازاں یہ جلوس اعتبار چوک، منڈی میرعالم سے ہوتا ہوا پرانی حویلی پہونچا نظام ٹرسٹ کے دیگرذمہ دار وں نے علم کو ڈھٹی پیش کیوہاں سے بی بی کے علم کا یہ جلوس الاوہ سرطوق سے ہوتا ہوا دارالشفاء ٹریفک پولیس اسٹیشن پہنچا ۔

 

بعدازاں یہ جلوس قدیم دفتر کمشنر مجلس بلدیہ اورعزا خانہ زہرہ دارالشفاء پہونچا جہاں مختلف شخصیات نے‘ بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کی۔ یہ جلوس براہ کالی قبر سے ہوتا ہوا مسجد الہی چادر گھاٹ پہونچ کر اختتام پذیرہوگا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button