ایر انڈیا کا کو پائلٹ امریکہ میں گانجہ کے ساتھ پکڑا گیا

نئی دہلی : ایئر انڈیا کے ایک کو پائلٹ کے امریکہ کے San Francisco International Airport میں کانجہ کے ساتھ پکڑے جانے کا واقعہ دیر سے سامنے آیا ہے۔
منگل کے روز وہ “اسٹاف آن ڈیوٹی” کے تحت مسافر کیبن میں دہلی سے سین فرانسیسکو گیا تھا۔ واپسی کے سفر میں اسے طیارہ ارانا تھا۔
اس دوران سین فرانسسکو میں حکام کی جانچ کے دوران کو پائلٹ کے بیگ سے گانجہ برآمد ہوا جس کے بعد انہوں نے Air India کو اطلاع دی۔ بعد ازاں امریکی حکام نے کو پائلٹ کو ایک دوسرے طیارے کے ذریعے بھارت واپس بھیج دیا۔
14 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں ڈی جی سی اے کو ایئر انڈیا نے شکایت درج کروائی۔ اس معاملے کو ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ظاہر کیا اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی کے قواعد کے مطابق متعلقہ کو پائلٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل بھی ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ اسی طرح قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ دسمبر 2025 میں Vancouver International Airport سے دہلی جانے والی پرواز کے کپتان دو بریتھ اینالائزر ٹیسٹ میں ناکام رہے جس کے بعد کینیڈین حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔



