انٹر نیشنل
ایران نے آبنائے ہرمز کھول دینے کا اعلان کردیا

نئی دہلی ۔مغربی ایشیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ جنگ بندی نافذ رہے گی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی۔
اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ بھی کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 دن کی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو خود اس کا اعلان کیا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل-لبنان جنگ بندی امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔



