نیشنل

خاتون انسپکٹر نے جنا سینا پارٹی لیڈر کےگال پر طمانچے رسید کردئیے۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: جناسینا کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث تروپتی ضلع کے سری کلاہستی میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔جناسینا کے سربراہ پون کلیان کےخلاف چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کے ریمارکس پر جناب سینا پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران  جنا سینا کے لیڈروں نے چیف منسٹر کا پتلا جلانے کی کوشش کی وہاں ڈیوٹی پر متعین خاتون انسپکٹر انجو یادو نے انہیں بتایا کہ وہ پتلا جلانے کی اجازت نہیں دیں گی۔

 

 

 

اس کے بعد ثنا سینا کے کئی ارکان و قائیدین کو پولیس نے گھروں میں نظر بند کر دیا باوجود اس کےجا سینا کے بعض لیڈر پولیس کو نظرانداز کرتے ہوئے چوراہے پر پہنچ گئے۔ اسی اثناء میں خاتون انسپکٹر وہاں پہنچ گئیں اور اور انھوں نے جنا سینا کے ایک لیڈر کے گال پر طمانچے رسید کردئیے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button