جنرل نیوز

نارائن پیٹ سرکاری دواخانہ دس کیلو میٹر دور منتقل۔ مقامی افراد کو مشکلات۔ بی جے پی قائدین کی بھوک ہڑتال

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع سرکاری ضلع دواخانے کو ٹاون سے دس کلومیٹر دور نارائن پیٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے جس کو لیکر مقامی لوگوں میں ریاستی حکومت کے خلاف شدید برہمی پائی جارہی ہے۔

 

 

بی جے پی کے بزرگ قائد ناگوراؤ ناماجی نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف بطور ا حتجاج دو دن کی بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اس احتجاجی بھوک ہڑتال میں بی جے پی ضلع صدر ستی یادو، سابق نائب صدرنشین بلدیہ نندو ناماجی کے بشمول بی جے پی قائدین ،کارکنان اور نارائین پیٹ ٹاؤن کئی معزز شخصیات حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع سرکاری ضلع دواخانے کو ٹاون سے دس کلومیٹر دورمنتقل کرنے سے ٹاون کے لوگ طبی سہولت سے محروم ہوئے ہیں۔۔۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا اقدام سہولت پہنچانے کے بجائے عوام کو تکلیف دینے والاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button