تلنگانہ

اور جب رکن کونسل کویتا نے قافلے کو روک کر مکئی کے بھٹے خریدے

جگتیال _ 10 جولائی( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی دختر و رکن کونسل کویتا نے اپنے دورہ سے حیدرآباد واپسی کے دوران سڑک کے کنارے مکئی کے بھٹے فروخت کرنے والی ایک خاتون سے ملاقات کرنے اپنے قافلہ کو روک دیا۔

 

رکن کونسل کویتا نے کمرماں نامی خاتون کے پاس مکئی کے بھٹے خرید کر کھایا۔ اس دوران کویتا نے خاتون سے چندرشیکھرراو حکومت کی کارکردگی سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر کمرماں نے بتایا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو انھیں ہر ماہ  وظیفہ دیتے ہیں انہوں نے حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں کو دئے جانے والے اسکیمات کی ستائش کی۔

 

بعد ازاں کویتا نے کمرماں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔سڑک سے گزرنے والے افراد بھی ان دونوں کی بات چیت کو غور سے مشاہدہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button