انٹر نیشنل

عراق میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 9 سال اور لڑکوں کی 15 سال _ پارلیمنٹ میں بل پیش

حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس ڈیسک) عراقی حکومت نے پارلیمنٹ میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سے کم کرکے 9 سال کرنے کا بل پیش کیا ہے ۔ اس مسودہ بل کے مطابق لڑکوں کی شادی کی عمر 15 سال کر دی گئی ہے۔

 

ہیومن رائٹس واچ کی ایک کارکن سارہ سنبر نے خدشہ ظاہر کیا کہ عراق حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا یہ نیا بل ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے شہریوں کے بنیادی حقوق کو نقصان پہنچے گا۔ عراق میں شروع سے ہی بڑے پیمانے پر بچوں کی شادیوں کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

 

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق فی الحال ملک میں 20 سے 24 سال کی عمر کے 28 فیصد بچوں کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 7 فیصد بچوں کی شادیاں 15 سال عمر میں ہوگئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button