انٹر نیشنل

لبنان اور یمن پر اسرائیل کا فضائی حملہ 100 سے زائد شہید درجنوں زخمی

نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف مقامات پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجہ

 

میں مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی باشندہ شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے

 

ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button