وقف ترمیمی بل اور اہانت رسالت ناقابل برداشت, جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کا متفقہ فیصلہ,
مفتی استقام الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کے اطلاع کے بموجب,, آج بروز اتوار 29,ستمبر,موتی مسجد پداپلی میں جمعیۃ کا ضلعی ماہنا مشاورتی اجلاس صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہوا جسمیں ضلع کے تمام علاقوں کے ائمہ,علماءدین,حفاظ اکرام نے اک بڑی تعداد میں شرکت کی, اور موجودہ دور کے حالات اور ملت میں پیدا شدہ کمزوریوں پر غور کیاگیا,,
اس موقع پر مولانا عبدالوحید صاحب قاسمی,کی سرپرستی میں حافظ رضوان اشرفی کی قرات سے اجلاس کا آغاز ہوا, مولانا سید توصیف اسعدی نے ابتدائی کلمات پیش کیۓ , حالات حاضرہ پر سب کی راۓ لیتے ہوۓ تمام اراکین کی متفقہ راۓ سے یہ فیصلہ طۓ ہوا کہ ,وقف ترمیمی بل,,اور اہانت رسالت, ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی, کسی بھی مذہبی پیشوا کی خاصکر نبی صل اللہ علیہ وسلم کی توہین پر سخت قانونی سزا ملنی چاہیۓ,, مولانا عبدالرحمن شاکر صاحب گوداوری نائب صدر ضلعی جمعیۃ علماء نے قوم کو اتحاد پر زور دیا اور ملک وملت کی اصلاح اور اخلاق نچھاور کرنے کی تررغیب دی, مولانا عبدالحنان صاحب امام جامع مسجد بسنت نگر نے دیہاتوں میں عوام کی دینی حالت زار پر روشنی ڈالی مولانا محمد لئیق اللہ قاسمی نے جلسے کے صدارتی خطاب میں , موجودہ دور میں علماء دین کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوۓ قلوب میں غیرت ایمانی کو جگایا,,اس موقعہ پر مولانا عرفان قاسمی,گوداوری کھنی, مفتی امتیاز صاحب صدر صفا بیت المال, مولانا عبدالرحیم صاحب رام گنڈم, مولانا یوسف جیارم, مولانا انس ناظم روضۃ البنات, مفتی شفیق مجاہد اسعدی, حافظ عبدالمجیب کے علاوہ حافظ تحسین صدر جمعیۃ الحفاظ, حافظ شاہد حافظ ابوالحسن ,حافظ عمران,حافظ عبدالمنان,حافظ عبدالکلیم, حافظ مکرم,جیسے سرگرم علماء حفاظ کے علاوہ تقریبا 50,سے زائد اہل علم موجود تھے اس موقع پر ضلعی صدر دینی تعلیمی بورڈ مولانا جمیل احمد صاحب کو سفر عمرہ کی مبارکبادی پیش کی گئ,اگلے ماہ کا مشورہ رام گنڈم میں 27,اکتوبر کو رکھاگیا ہے,اخیر میں ضلع کے بزرگ شخصیت حافظ ابرھیم صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا