نیشنل
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کو عدالت سے لگا جھٹکا

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی گھوٹالے میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے گورنر کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی ان کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو خارج کر دیا گیا۔
اس معاملے میں ہائی کورٹ نے 12 ستمبر کو کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ گورنر تھاورچند گہلوت نے کرناٹک میں MUDA زمین الاٹمنٹ گھوٹالہ کے سلسلے میں چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی تھی۔ اس معاملے میں جانچ شروع کرنے اورسدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کو منظوری دی گئی تھی۔
سدارامیا نے اس نوٹس کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں آج فیصلہ سنادیا گیا۔