سعودی عرب ریاض سمیت 5 اہم مقامات پر حوثیوں کے حملے

File photo
نئی دہلی: سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر ہفتہ کے روز حملے کرنے کا دعویٰ حوثی باغیوں نے کیا ہے۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ ان کے نشانے پر ریاض ایئرپورٹ آرامکو کے تیل کے ذخائر اور دیگر فوجی تنصیبات شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے صوبہ تعز میں جمعہ کے روز ایک بازار پر سعودی حملوں کے جواب میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے یہ حملے کیے گئے۔یحییٰ سریع کے مطابق پہلے حملے میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ آرامکو کے تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں اور ایک ڈسٹلیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے بعد خریص کے علاقے میں تیل کی تنصیبات پر میزائل داغے گئے۔تیسرے حملے میں دوا دمی کے علاقے میں واقع تیل کی پمپنگ اسٹیشن نمبر 8 کو نشانہ بنایا گیا۔ باقی تین کارروائیوں میں سعودی فوجی اہلکاروں اور ان کے فوجی ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔
حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نجران میں سعودی نیشنل گارڈ کے کیمپ پر بڑے پیمانے پر حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
24 گھنٹوں میں 105 حملوں کا الزام
یحییٰ سریع نے الزام لگایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی افواج نے یمن میں 105 مقامات پر فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔ ان کے دعوے کے مطابق ان
حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔



