Uncategorized

حیدرآباد میں پٹاخوں کی دکان میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد: چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈی بی آر شوروم کے قریب ایک پٹاخوں کی دکان میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث دکان میں ذخیرہ کیے گئے پٹاخے یکے بعد دیگرے پھٹنے لگے

 

جس سے پورا علاقہ دھماکوں کی زوردار آوازوں سے گونج اٹھا۔آگ تیزی سے پھیلنے کے نتیجے میں دکان میں موجود تمام پٹاخے جل کر خاکستر ہوگئے۔ اس واقعے سے قریبی دکانداروں اور مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

 

دوسری جانب شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں اور رہائشی مقامات کے قریب فٹ پاتھوں پر پٹاخوں کی دکانیں قائم کیے جانے پر مقامی افراد نے اعتراض کیا ہے۔عوام نے تشویش ظاہر کی کہ مناسب حفاظتی انتظامات کے بغیر ایسی دکانیں چلانے سے بڑے حادثات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

 

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ زمینی سطح پر معائنہ کیا جائے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button