انٹر نیشنل

عمران خان گھر پہنچ گئے

نئی دہلی: اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان ہفتہ کی صبح اپنے گھر پہنچ گئے۔عمران کے حامیوں نے سڑک پر جلوس نکال کر اور جشن منایا۔ لاہور جاتے ہوئے سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل نے انہیں لاہور جانے سے روکنے کی متعدد کوششیں کیں اور انہیں تین گھنٹے تک انتظار کروایا گیا۔ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی عمران خان کئی گھنٹے ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود رہے اور پولیس کی جانب سے ممکنہ دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے تحریری حکم کا انتظار کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button