پنشن فائل کی کارروائی کیلئے رشوت لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نظام آباد اکاؤنٹ سیکشن کے دو ملازمین گرفتار
پنشن فائل کی کارروائی کیلئے رشوت لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نظام آباد اکاؤنٹ سیکشن کے دو ملازمین گرفتار
نظام آباد: 21/ ستمبر (اردو لیکس)دفتر نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں 15 ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی کی نگرانی میں اکاؤنٹس سیکشن میں جونیئر اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اشوک اور آؤٹ سورسنگ ملازم کرن کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے کی رشوت قبول کرتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ذرائع کے بموجب انٹری اور انکریمنٹ پروسیڈنگ کی کارروائی کیلئے رشوت طلب کئے جانے کی شکایت موصول ہونے پر اے سی بی حکام نے کارروائی کی منصوبہ بندی کی اور شکایت کنندہ کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو رقم وصول کرنے کے دوران حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ اے سی بی حکام نے رشوت کی رقم بھی ضبط کرلی ہے۔ واقعہ سے متعلق مکمل تفصیلات اے سی بی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کیا جانا باقی ہے، جبکہ دونوں افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



