جنرل نیوز

کاروان ِ حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آباد کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کا میابی سے ہمکنار

کاروان ِ حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آباد کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کا میابی سے ہمکنار

مفتی محمد عظیم الدین نے عازمین عمرہ کو عمرہ سفر و ادائیگی عمرہ کے متعلق کیا تفصیلات سے واقف

ماہ اکٹوبر میں عمرہ کے خواہشمند حضرات فوری ربط پیداکریں:منیجنگ ڈائرکٹر سید عبدالحکیم 

نظام آباد:21/ستمبر (پریس نوٹ)منیجنگ ڈائرکٹر سید عبدالحکیم کی اطلاع کے بموجب کاروانِ حرمین انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آبادکے زیر اہتمام آج دفتر کاروان حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آباد نزد طیبہ مسجد، آٹو نگر میں بعد نماز ظہر عازمین عمرہ کیلئے تربیتی پروگرام کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا آغاز حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول ؐ سے ہوا۔

 

بعد ازاں مہمان خصوصی تجربہ کار عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب خطیب وامام مسجد حبیبہ، زراعت نگر، آرمور نے عازمین عمرہ سے مخاطب کرتے ہوئے فرائض عمرہ، احرام باندھنے کا طریقہ و دیگر ضروری ہدایات پر عمل آوری کے سلسلہ میں تفصیلی واقفیت حاصل کرائی۔ اور عمرہ زائرین کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ وقت کی پابندی لازمی کریں۔

 

اس تربیتی پروگرام میں مرد حضرات اور خواتین کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کیلئے انتظامیہ کاروان حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے ظہرانہ کا نظم رکھا گیا اور مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔اس تربیتی کیمپ سے منیجنگ ڈائرکٹر سید عبدالحکیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے نظام آباد میں عمرہ زائرین کیلئے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہے اور اس خصوص میں تربیتی کیمپس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ الحمدللہ ضلع نظام آباد واطراف واکناف میں شاندار خدمات کے ذریعہ کاروان حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آبادنے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد عمرہ زائرین کو بہترین و عمدہ سہولیات فراہم کرنا اور خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کاروان حرمین ٹورس اینڈٹراویلس کے ذریعہ جاریہ ماہ 24/ستمبر، 28/ستمبر اور 30/ستمبر 2026ء کو تین قافلے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہوں گے جن کیلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیاگیاہے۔

 

منیجنگ ڈائرکٹر سید عبدالحکیم نے کہاکہ کاروانِ حرمین انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس سے عمرہ کے خواہشمند حضرات جو عمرہ کی سعادت کا ارادہ رکھتے ہیں وہ آج ہی ہماری بہترین خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ میں 2گروپس کاروانِ حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس سے روانہ ہوتے ہیں۔ خواہشمند حضرات ہم سے آج ہی ربط پیدا کریں۔بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ ان قافلوں کی روانگی بذریعہ ائیر انڈیا ایکسپریس، سلام ائیر، انڈیگو ائیرلائنس اور سعودی ائیرلائنس کے ذریعہ جدہ۔مکہ روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عازمین عمرہ کو ادارہ کی جانب سے لگیج بیاگ، مردحضرات کیلئے احرام، خواتین کیلئے احرام، ٹوپی، ایمپورٹیڈ لاک، گائیڈ، نماز کی اوڑھنی، ہینڈ گلوزیس، نیل کٹر، چھوٹی تسبیح 7دانے والی، پیاکنگ پلاسٹک کوچس کے علاوہ دیگر اشیاء مفت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروان حرمین ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تمام مقدس مقامات کی زیارت کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ حرم سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہی قیام اور طعام حیدرآباد ی کھانوں کا اہتمام کیاجاتا ہے تاکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہوسکے۔منیجنگ ڈائرکٹر سید عبدالحکیم نے کہاکہ ماہ اکٹوبر کیلئے بکنگ تیزی سے جاری ہے۔

 

ربط پیداکرنے کی خواہش کی۔اس تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید عبدالغفار، سید عبدالستار، سید عبدالجبار، حافظ محمد مجاہد احمد، محمد انصارالدین نے اہم رول ادا کیا اور مہمانوں کا استقبال کیا۔مزید تفصیلات کیلئے کاروان حرمین انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس ہیڈ آفس نزد طیبہ مسجد، آٹو نگر نظام آباد کی خدمات سے استفادہ کیلئے ہمارے فون نمبرات 9032523606-7671060250پر بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں یا بالمشافہ ہمارے دفتر واقع نزد مسجد طیبہ آٹو نگر، نظام آباد سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button