مبارکباد

میدک میں تلنگانہ دہائی جشن تقریبات کے زیرِ اہتمام کوی سمیلن ؛ نمائندہ منصف ضلع میدک حافظ محمد فصیح الدین کا کلام ضلعی وریاستی سطح کےلئے منتخب ضلع کلکٹر نے پیش کی تہنیت وتوصیف نامہ

میدک میں تلنگانہ دہائی جشن تقریبات کے زیرِ اہتمام کوی سمیلن،
نمائندہ منصف ضلع میدک حافظ محمد فصیح الدین کا کلام ضلعی وریاستی سطح کےلئے منتخب
ضلع کلکٹر نے پیش کی تہنیت وتوصیف،اہم شخصیات ہوئے شریک

 

میدک12جون(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)تلنگانہ دہائی جشن کی تقریبات کے حصـہ کے طور پر میدک کے ہائپی مومنٹ بائنکٹ ہال میں منعقدہ کوی سمیلن پروگرام میں نمائندہ منصف ضلع میدک حافظ محمد فصیح الدین نے بزبانِ اردو اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر اور دیگر اہم شخصیتوں نے ان کے کلام کو بے حد پسند کیا۔  ان کے کلام کو ضلعی سطح کے بشمول ریاستی سطح کےلئے منتخب کیا گیا

 

اس موقع پر ضلع کلکٹر اور دیگر اہم شخصتیوں نے حافظ محمد فصیح الدین کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت وتوصیف پیش کی۔واضح رہےکہ اس کوی سمیلن پروگرام میں نرساپور ایم ایل اے مسٹر سی ہیچ مدن ریڈی،ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ آئی اے ایس،ضلع ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز شریمتی پراتیما سنگھ آئی اے ایس، ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر جی رمیش،لائبریرین چیئرمین مسٹر چندرا گوڈ ،ڈی ای او ضلع میدک مسٹر رادھا کشن،ایم ای او مسٹر نیلا کنٹھم ،ڈسٹرکٹ سائنس فیئر آفیسر مسٹر راجی ریڈی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button