جرائم و حادثات

نرمل میں دلخراش سڑک حادثہ باپ بیٹی ہلاک

نرمل : ریاست نرمل ضلع کے نیلای پیٹ کے قریب اتوار کی علی الصبح نیشنل ہائی وے ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ نیلای پیٹ کے قریب ایک ڈی سی ایم ویان اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر

 

تباہ ہو گیا اورپچھلا ٹائر بھی اکھڑ گیا۔اس حادثے میں کار میں سفر کر رہے باپ اور بیٹی اشوک (45) اور کرتیکا (20) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں

 

شروع کیں۔زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شنکر کا تعلق عادل آباد سے تھا اور اس کی بیٹی حیدرآباد میں بی ٹیک تعلیم حاصل کررہی تھی باہ اہنی

 

بتی کو حیدرآباد ے عادل آباد لے جارہا تھا کہ یہ حادثہ رونما ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button