جنرل نیوز

آنجہانی بیگالہ کرشنا مورتی کرکٹ ٹورنمنٹ T-20 ٹرافی کے رجسٹر یشن کا آغاز 

ٹورنمنٹ فاتح ٹیم کو 1لاکھ روپئے، رنر کو 50 ہزار اور دیگر انعامات

نظام آباد:22/ نومبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس)بیادگار سری بیگالہ کرشنا مورتی میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ آرگنائزر و اسپانسر عمران شہزادنے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے سری بیگالہ کرشنا مورتی میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ میں ٹیم کی انٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27/ نومبر کو ڈرا کے ذریعہ ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اور30/ نومبر سے شہر کے بودھن روڈ پر واقع شیلجہ گراؤنڈ پر میاچس کا آغاز ہوگا۔ آرگنائزر و اسپانسر عمران شہزاد نے بتایا کہ ہر سا ل کی طرح اس سال بھی سری بیگالہ کرشنا مورتی میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ کا نظام آباد کی سطح پر عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں محدود ٹیموں کو داخلہ دیا جائیگا اس عظیم الشان کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کی خواہش مند ٹیمیں عجلت کرتے ہوئے فوری نام رجسٹرڈ کرائیں۔ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کوٹرافی کے علاوہ ایک لاکھ روپئے کیاش ایوارڈ، رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 50 ہزار روپئے کیاش ایوارڈ، سیمی فائنل رنر س کو20 ہزار کیاش ایوارڈ، مین آف دی سریز کو 10 ہزار روپئے کیاش ایوارڈ دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ دوسرے کئی ترغیبی انعامات دئیے جائیں گے جس میں مین آف دی میاچس، بیسٹ کیاچ، بیسٹ کیپر، بیسٹ بالر، بیسٹ فلڈر اور ساتھ ہی بیسٹ آڈینس جیسے ترغیبی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ ٹیم کے رجسٹریشن کیلئے محمد نعمان کے فون نمبر 9640240854 پر ربط پیدا کریں۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنمنٹ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کے والد آنجہانی سری بیگالہ کرشنا مورتی کی یاد میں انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔ جنہوں نے سماج کیلئے مختلف فلاحی، تعلیمی و سماجی خدمات بلالحاظ مذہب و ملت انجام دیتے ہوئے ضلع نظام آباد میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی اور اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فرزند رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا گذشتہ دو معیادوں سے بحیثیت رکن اسمبلی اربن حلقہ نظام آباد سے منتخب ہوتے ہوئے شہر نظام آباد کو حیدرآباد کے بعد ایک مثالی شہر بنانے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق و کار گذار صدر کے ٹی راما راؤ و رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے تعاون سے شہر میں کئی ہزار کروڑ کے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کام انجام دیتے ہوئے نظام آباد کی عوام کیلئے تمام تر سہولتیں فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتاشہر نظام آباد کے حدود میں واقع میونسپل کارپوریشن کے60 ڈیویژنوں میں کئی ایک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے شہر کی تعمیری و ترقیاتی کاموں سے شہر کی عوام نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button