مضامین

نعت پاک

ہے، قسم اللہ کی وہ خلد کا حقدار ہے
سنتِ شاہِ مدینہ کا جو پیرو کار ہے
لاکھ یہ آسائش و خوشحالی سے سرشار ہے
جو نہیں عشقِ نبی تو زندگی بیکار ہے
چاند سورج اور چراغ و جگنو تارے ہی نہیں
ذرہ ذرہ آمدِ آقا سے جلوہ بار ہے
رات دن روتے رہے جو فکرِ امت میں بنی
اس لئے میرے خدا کو آنسوؤں  سے پیار ہے
اے خدا اے آرزوئیں پوری کرنے والے رب
تجھ سے شہرِ مصطفٰے میں موت کا اصرار ہے
اس نے توبہ اور درود پاک کی کثرت ہے دی
آپ کا یہ عشق تو آقا بہشت آثار ہے
دھڑکنیں دل کی ہیں کہتی ربِ حبلی امتی
آپ کو ہم عاصیوں سے آقا اتنا پیار ہے
چہرہ گیسو قد و قامت ہیں سبھی کچھ بے مثال
یعنی ذاتِ مصطفٰے قدرت کا اک شہکار ہے
سجدے کو دیتے رہیں گے طول بخشش ہونے تک
اس قدر ہم سے محبت آپ کو سرکار ہے
            ذکی طارق بارہ بنکوی
     سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی، انڈیا

متعلقہ خبریں

Back to top button