اداکار اعجاز خان دو سال بعد جیل سے رہا _ جیل کے سامنے جذباتی مناظر
نئی دہلی _ 19 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اداکار اعجاز خان ، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا ہوگئے ۔ بگ باس شو سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اعجاز خان کو مارچ 2021 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے منشیات رکھنے کے الزام میں ممبئی ایرپورٹ پر حراست میں لیا تھا۔
گرفتاری کے وقت اداکار کے پاس الپرازولم کی تقریباً 31 گولیاں تھیں۔ 2022 میں، بمبئی ہائی کورٹ نے اداکار کو اس بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے خلاف دائر چارج شیٹ میں ان کے خلاف غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کی خریداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے
تاہم اعجاز خان کو 2 سال 2 ماہ کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے انھیں جمعرات کو ضمانت منظور کی تھی اور وہ آج ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے باہر آگئے ۔ جیل کے سامنے جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں جیل کے باہر اداکار کی اہلیہ اور خاندان کے افراد نے کافی جذباتی انداز میں گلے لگا لیا ۔
Ek Numberrr manus back..@AjazkhanActor #ajazkhan #Trending #TrendingNow pic.twitter.com/rUjvBUMjdt
— sufiyan ali (@Mrsufiyanali) May 19, 2023