بزنس

2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر آر بی آئی کا سنسنی خیز فیصلہ _ 30 ستمبر تک تبدیل کرنے کی دی مہلت

مئی _ 19 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ریزرو بینک آف انڈیا نے 2 ہزار روپے کے کرنسی  نوٹوں پر سنسنی خیز فیصلہ لیا ہے۔ آر بی آئی نے اعلان کیا  ہے کہ دو ہزار کے کرنسی نوٹوں کو سرکولیشن سے ہٹا دیا جائے گا۔ اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے 2000 روپے کے نوٹ اس مہینے کی 23 مئی سے 30 ستمبر تک بینکوں میں تبدیل کروالیں ۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ و2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹس کی اجرائی فوری اثر کے ساتھ روک دے تاہم اس نے کہا ہے کہ یہ نوٹس 30 ستمبر 2023 تک قبول کی جاسکتی ہیں۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر تک 2 ہزار کے نوٹس ڈپازٹس یا تبادلے کے لئے قبول کرے۔

 

آر بی آئی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود تمام 2 ہزار روپے کے نوٹس فوری بینکوں میں جمع کرا دیں یا ان کا دیگر نوٹوں کے ساتھ تبادلہ کر لیں۔ دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹس کو ایک وقت میں 20 ہزار روپے تک تبادلہ کرنے کیلئے 23 مئی سے وقت دیا جائے گا۔ تاہم بینک کھاتوں میں ان نوٹوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر جمع کیا جاسکتا ہے۔

آر بی آئی نے 19-2018 میں ہی دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹس کی اشاعت روک دی تھی۔ نومبر 2016ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جب 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کے چلن پر پابندی لگائی تھی اس وقت 2 ہزار روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔ آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2018ء کو مارکٹ میں 6.73 لاکھ کروڑ روپے 2 ہزار روپے کے نوٹ تھے جواب جملہ نوٹوں کا صرف 10.8 فیصد رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button