نیشنل

پارٹ ٹائم جاب کے نام پرٹھگ لینے والی 100 سائیٹس پر لگی پابندی

نئی دہلی: پارٹ ٹائم ملازمتوں کے نام پر ٹھگ لینے والوں کے خلاف مرکزی حکومت نے بڑی کاروائی کی ہے۔ وزارت برائے الیکٹرانس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت ایسی 100 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے جو پارٹ ٹائم جاب کے نام پر ٹھگ رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ویب سائٹس کو غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعہ آپریٹ کیا جاتا تھا۔وزارت داخلہ کے 14سی ڈویژن نے اپنے ورٹیکل نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالیٹکس یونٹ (این سی ٹی اے یو) نے گزشتہ ہفتہ ہی ٹاسک پر مبنی پارٹ ٹائم جاب اور یوٹیوب ویڈیو لائک کے نام پر پارٹ ٹائم جاب آفر کرنے والی 100 سے زیادہ ویب سائٹس کی شناخت کی تھی اور ان پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ گوگل میپس پر ریویوز بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک نئے طرح کہ دھوکہ دہی ہے۔ دھوکہ دینے والے لوگوں کو واٹس ایپ پر ایک میسج بھیجتے ہیں اور پارٹ ٹائم جاب کا آفر دیتے ہیں۔ وہ کسی ہوٹل یا کسی جگہ کی لوکیشن بھیجتے ہیں اور 5 اسٹار ریٹنگ دینے کے لیے کہتے ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ گوگل پر ریٹنگ دینے کے بدلے پیسے مل رہے ہیں تو کیا دقت ہے، لیکن یہ ایک الگ سطح کی دھوکہ بازی ہے۔ ریٹنگ دیتے ہی آپ کی ای میل آئی ڈی ظاہر ہو جاتی ہے، کیونکہ گوگل میپس پر ریویوز پرائیویٹ نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ٹھگ ریویو کے بعد آپ سے لنک اور اسکرین شاٹ مانگتے ہیں۔ جب پیسے دینے کی بات آتی ہے تو یہ ایک ٹیلی گرام نمبر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ وہاں ریویو کا اسکرین شاٹ شیئر کریں اور ایک کوڈ بتائیں۔ اس کے بعد وہ لوگوں سے بینک کی تفصیل اور دیگر جانکاری لیتے ہیں، اور پھرٹھگ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button