نیشنل

شادی کی تقریب میں دلہن کی فائرنگ ، دلہے کے علاوہ مہمان حیرت زدہ _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 9 اپریل  ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں دلہن ہاتھ میں ریوالور لے کر ہوا میں فائرنگ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دلہن کے ساتھ بیٹھا دولہا کافی بے چین نظر آرہا ہے دلہن کی اس حرکت سے دلہے کے علاوہ مہمان بھی حیرت زدہ رہ گئے ۔ ٹیوٹر صارفین نے اس ویڈیو کو مختلف طریقوں سے محظوظ کیا ہے۔ دوسری جانب ہاتھرس پولیس نے معاملے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تاہم اس بات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا کہ دلہن نے فائرنگ کیوں کی ۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ خوشی میں اس نے یہ حرکت کی تاکہ شادی کی تقریب کو یادگار بنایا جائے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ ہاتھرس جنکشن تھانہ علاقہ کے گاؤں ناگلا شیکھا کا ہے۔ یہاں سلیم پور کے ایک گیسٹ ہاؤس میں شادی کی تقریب تھی۔ 5 سیکنڈ کی اس وائرل ویڈیو میں لڑکی کے پیچھے کھڑے سیاہ قمیض میں ملبوس ایک شخص نے دلہن کو ریوالور تھما دیا۔ شوہر کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھی دلہن نے فائرنگ کر دی۔ اس دوران تقریباً 4 گولیاں چلائی گئیں۔ فائرنگ کے بعد دلہن  نے دوبارہ ریوالور پیچھے کھڑے شخص کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button