’’ایک سال تک امن و امان خراب نہ کریں‘‘ سی جے پی کے ابھیجیت دیپکے، سورَو داس اور آشوتوش رانکا کو عدالت نے رہا کر دیا

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی کے قائدین ابھیجیت دیپکے، سورَو داس اور آشوتوش رانکا کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا۔ انہیں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ہونے والے مجوزہ احتجاج سے پہلے دہلی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
ان کے وکیل ایڈووکیٹ سوتک بنرجی نے کہا، ’’تینوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اب وہ یہاں سے جا سکتے ہیں۔‘‘کاکروچ جنتا پارٹی کی قانونی ٹیم کی سربراہ رتنا سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ عدالت نے ابھیجیت، سورَو اور آشوتوش کو رہا کر دیا ہے۔سی جے پی نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ
دہلی پولیس انہیں رہا کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔ پارٹی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’آخرکار دہلی پولیس ابھیجیت دیپکے، آشوتوش رانکا اور سورَو داس کو رہا کرنے پر مجبور ہو گئی۔ کاکروچ کبھی نہیں مرتے۔‘‘’’ابھیجیت دیپکے، آشوتوش رانکا اور سورَو داس کو 10 اکتوبر 2026 کو بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعات 126/170 کے تحت احتیاطی کارروائی کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
تمام قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آج انہیں دہلی کینٹ میں واقع ایس ای ایم عدالت میں پیش کیا گیا۔ایک سال تک امن و امان برقرار رکھنے اور اچھے برتاؤ کی پابندی کے لیے 50 ہزار روپے کا ضمانتی بانڈ جمع کرایا گیا جس کے بعد ایس ای ایم عدالت نے انہیں رہا کر دیا۔‘‘



