جرائم و حادثات

محبت اور شادی کے نام پر دھوکہ، حیدرآباد میں ڈیٹکٹیو انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: شہر میں محکمۂ پولیس کے ایک آفیسرکے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ خیریت آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بالا سوامی نے محبت اور شادی کا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دیا۔

 

خاتون کی شکایت پر سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر بالا سوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق سال 2016 میں جب خاتون پولیس اسٹیشن گئی تھی تو اس کی ملاقات ڈیٹکٹیو انسپکٹر بالا سوامی سے ہوئی۔ رفتہ رفتہ دونوں کی جان پہچان قربت میں بدل گئی۔خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ بالا سوامی نے اس سے محبت

 

کرنے اور شادی کرنے کا وعدہ کرکے اس کا اعتماد حاصل کیا اور اس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے۔ خاتون کے مطابق سال 2017 سے بالا سوامی اس کے ساتھ بغیر شادی کے ایک ہی گھر میں لیو اِن ریلیشن شپ میں رہنے لگا۔ تاہم حال ہی میں جب خاتون نے اس سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا تو وہ ٹال مٹول کرنے لگا۔ بعد ازاں خاتون کو احساس ہوا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے

 

جس کے بعد اس نے سعیدآباد پولیس سے رجوع کیا۔خاتون کی جانب سے فراہم کردہ شواہد اور شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ڈیٹکٹیو انسپکٹر بالا سوامی کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات بھی تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button