نیشنل

جون 30سے پلاسٹک کرنسی جاری ہونے کی خبر جھوٹی – مرکزی حکومت کی وضاحت

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر 30 جون سے کاغذی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کرنسی (پالیمر نوٹس) جاری کئے جانے کی خبروں کو مرکزی حکومت نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک شعبہ نے واضح کیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

پی آئی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 30 جون سے پلاسٹک کرنسی کے اجرا کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کرنسی، بینکنگ اور مالیاتی امور سے متعلق صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر ہی بھروسہ کریں اور کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرلیں۔

 

واضح رہے کہ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے حالیہ مانیٹری پالیسی جائزہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ پالیمر نوٹ متعارف کرانے کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس سلسلہ میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button