تلنگانہ
مدینہ بس حادثہ: متاثرہ خاندانوں کو 5،5 لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا

حیدرآباد: تلنگانہ کے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہر الدین نے چہارشنبہ کو سعودی عرب کے مدینہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے خاندانوں کو زیر التوا ایکس گریشیا چیکس حوالے کئے۔
حکومت کی جانب سے مرحوم محمد جعفر اور مرحوم شیخ سراج کے گھر والوں کو 5-5 لاکھ روپے کے چیکس دیے گئے۔ یہ امداد ریاستی حکومت کی جانب سے اس حادثے کے فوراً بعد اعلان کی گئی تھی۔
اس موقع پر وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مالی امداد سے انسانی جان کے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے حادثے کے فوراً بعد متاثرین کی مدد کے لئے فوری اقدامات کئے تھے۔
تقریب میں مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین، تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین خسر و پاشا اور اقلیتی بہبود کے سیکریٹری بی شفیع اللہ بھی موجود تھے۔



