نیشنل

رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق کانگریس پارٹی نے لیا بڑا فیصلہ

نئی دہلی _ 10 جنوری ( اردولیکس) ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق کانگریس پارٹی نے  سنسنی خیز فیصلہ لیا۔ کانگریس پارٹی نے ایودھیا ٹرسٹ کی طرف سے رام مندر کے افتتاح میں شرکت کے لیے بھیجے گئے دعوت نامے کو قبول نہیں کیا ۔ اے آئی سی سی چیف ملیکارجن کھرگے، کانگریس کی پارلیمانی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن ادھیر رنجن چودھری نے دعوت نامے کو قبول نہیں کیا ہے

 

اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر مندر کے افتتاح کے لئے نہیں آ رہے ہیں۔ کانگریس نے تنقید کی ہے کہ مندر کا افتتاح بی جے پی اور آر ایس ایس کا پروگرام بن گیا ہے۔

 

مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے.. لیکن ایودھیا رام مندر کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی پروگرام میں  بدل دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایودھیا رام مندر کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، بی جے پی صرف پارلیمانی انتخابات کی خاطر نامکمل کام کا افتتاح کر رہی ہے۔

 

دریں اثنا، معلوم ہوا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب اس مہینے کی 22 تاریخ کو ہوگی۔ جس کے پیش نظر  ایودھیا ٹرسٹ نے ملک اور بیرون ملک کے کئی نامور شخصیات کو رام مندر کے افتتاح میں آنے کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ جس میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button