نریندرمودی کی اپیل کے باوجود بی جے پی قائد نے نکالی 50 کاروں کے ساتھ ریالی

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بی جے پی قائدکا رویہ اس وقت شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔ ریاستی ٹیکسٹ بک کارپوریشن کے چیئرمین کے طور پر مقرر ہونے والے سوبھاگہ سنگھ ٹھاکر نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے
کے لیے تقریباً 50 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ سفر کیا۔وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ اُجین سے بھوپال روانہ ہوئے۔ راستے میں مختلف مقامات پر ان کے حامیوں نے ان کا استقبال کیا، جبکہ قافلے کی وجہ سے کئی جگہوں پر ٹریفک میں خلل بھی
پیدا ہوا۔ سوشل میڈیا پر اس پورے واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق جب وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے جا رہے تھے تو ہائی وے پر جگہ جگہ گاڑیاں روکنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔ یہ صورتحال اس وقت
سامنے آئی جب ملک میں ایندھن کے بچاؤ کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے حال ہی میں شہریوں سے ایندھن کے مؤثر استعمال کی اپیل کی تھی خاص طور پر مغربی ایشیا میں کشیدگی کے تناظر میں۔



