دولہا بلڈوزر میں دلہن کو گھر لے گیا

نئی دہلی: عام طور پر نوبیاہتا دلہا دلہن کو خوبصورت سجی ہوئی گاڑیوں یا قافلوں میں رخصت کیا جاتا ہے لیکن راجستھان کے اودے پور میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوبیاہتا جوڑا بُلڈوزر پر دلہے کے گھر پہنچا۔یہ واقعہ جھدول
گاؤں کا ہے، جہاں روپ لال پیشے کے لحاظ سے بُلڈوزر ڈرائیور ہیں۔ ان کی شادی 6 مئی کو دالہ گاؤں کی ایک لڑکی سے ہوئی۔ شادی کے بعد وہ اپنی دلہن کو بُلڈوزر میں بٹھا کر جھدول میں اپنے گھر لے آئے۔یہ جوڑا تقریباً 30 کلومیٹر کا سفر
بُلڈوزر پر طے کرتا رہا۔ راستے میں مقامی لوگوں نے انہیں دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق دلہے روپ لال نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ ان کی شادی ایک یادگار بن جائے
اور ان کی ذاتی زندگی بھی ان کے پیشے کی عکاسی کرے۔ یہ انوکھا انداز اب سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔



