نیشنل

نوجوانوں کی تحریک رنگ لائی – مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندرا پردھان نے استعفیٰ دے دیا

حیدرآباد ۔ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک معاملے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

 

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ارسال کر دیا ہے۔دھرمیندر پردھان نے اس حوالے سے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کی خواہشات اور جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ نیٹ پرچہ لیک معاملے پر ملک بھر کے طلبہ اور نوجوانوں کی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے نئی دہلی کے تاریخی جنتر منتر پر نیٹ امیدواروں اور طلبہ نے وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دھرنا اور مظاہرے کیے۔

 

طلبہ کے مسلسل احتجاج اور بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے بعد بالآخر وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینا پڑا۔ اس طرح طلبہ کی طویل جدوجہد کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button