انٹر نیشنل

ڈونالڈ ٹرمپ طیارہ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک لمحے کے لیے توازن کھو بیٹھے اور ہوائی جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔

 

یہ مناظر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو صارفین کو فوراً سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی یاد آ گئی جن کے ساتھ بھی ماضی میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

 

واقعہ کچھ یوں ہے کہ نیو جرسی کے شہر موریس ٹاؤن میں واقع "موریس ٹاؤن میونسپل ایئرپورٹ” سے روانگی کے دوران ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر

 

لڑکھڑا گئے۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ ان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے ان مناظر کو شیئر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ماضی میں جب جو بائیڈن جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پھسلے تھے تو ٹرمپ نے ان کا مذاق اُڑایا تھا کہ وہ جہاز تک بھی نہیں پہنچ

 

سکتے۔ اب صارفین طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر آج بائیڈن کی جگہ یہ واقعہ پیش آتا تو ہر نیوز چینل پر بریکنگ نیوز چلتی۔ ایک صارف نے لکھا کہ "جب ٹرمپ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے تو وہ صدارت

 

کے بھی اہل نہیں۔” ایک اور نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "ماضی میں جب بائیڈن لڑکھڑا گئے تھے تب ٹرمپ حامی میڈیا نے کئی دن تک ان کا ویڈیو بار بار دکھایا، اب وہی میڈیا خاموش کیوں ہے؟”

 

یاد رہے کہ 2021 میں جب جو بائیڈن صدر تھے ایک پروگرام کے بعد واپسی کے دوران ایئر فورس ون کے جہاز میں سوار ہوتے وقت وہ تین بار مسلسل سیڑھیوں سے پھسل گئے تھے۔ 2024 میں بھی وہ جہاز

 

کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے تھے جس پر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن بڑھاپے کا شکار ہو چکے ہیں ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے، اور ایسا شخص امریکہ کو کیسے آگے لے جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button