جنرل نیوز

بین الاقوامی یومِ انصاف کے موقع پر ہائی کورٹ کے ممتاز قانونی ماہرین کا تہنیتی اجلاس

بین الاقوامی یومِ انصاف کے موقع پر ہائی کورٹ کے ممتاز قانونی ماہرین کا تہنیتی اجلاس

حیدرآباد (پریس نوٹ)بین الاقوامی یومِ انصاف کے موقع پر تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے زیرِ اہتمام تلنگانہ ہائی کورٹ کے احاطہ میں ممتاز قانونی ماہرین کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی

 

۔ اس موقع پر عوام میں انصاف کے تئیں شعور بیدار کرنے، متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والی قانونی شخصیات کو شال پوشی اور گل پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی۔تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 17 ستمبر کو بین الاقوامی یومِ انصاف منانے کا مقصد انصاف کو فروغ دینا، متاثرین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور سماج میں انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ’ایک بے گناہ کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے‘کا اصول ہی نظامِ انصاف کی بنیاد ہے۔ انہوں نے عوام کو اپنے حقوق سے واقف ہونے اور انصاف کے حصول کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا

 

۔تلنگانہ ہائی کورٹ کے گورنمنٹ پلیڈر اور ممتاز وکیل ایس ایل سرینواسلو گوڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں نظامِ انصاف نے عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد قوانین اور قانونی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا اور تشدد و قتل و غارت گری کے متاثرین کو انصاف دلانا بھی انصاف کے بنیادی تقاضوں میں شامل ہے۔

 

انہوں نے عوام کو قانونی حقوق سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسوسی ایشن آف ساؤتھ انڈیا ایڈوکیٹس کے صدر اور ہائی کورٹ گورنمنٹ لیڈر سی ایس سمن نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ انصاف منانے کا مقصد عوام میں انصاف کے بارے میں شعور بیدار کرنا، انہیں اپنے حقوق سے واقف کرانا اور انصاف کے حصول کے لیے متحدہ جدوجہد کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور سماجی سطح پر مسلسل کوششیں ضروری ہیں

 

۔اس موقع پر گزشتہ 30 برسوں سے عوامی حقوق کے تحفظ اور عوام میں قانونی شعور بیدار کرنے کے لیے مسلسل خدمات انجام دینے والے تلنگانہ ہائی کورٹ کے گورنمنٹ پلیڈر و ممتاز وکیل ایس ایل سرینواسلو گوڑ کو تہنیت پیش کی گئی۔ 21 برسوں سے عوام کو ان کے قانونی حقوق کے تئیں بیدار کرنے والے تلنگانہ ہائی کورٹ کے پبلک پلیڈر ایس سمن اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر جی وجئے کماری کو بھی شال پوشی اور گل پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

 

تقریب میں ہائی کورٹ کے ممتاز وکلاء سی ایچ سانگ سنگھ بابو، محمد اختر شریف، سی وی نرسمہلو، ادارے کے کوآرڈینیٹر جی وینوگوپال اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے ایس ایل سرینواسلو گوڑ، ایس سمن اور جی وجئے کماری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوامی حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ان کی خدمات کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button