جنرل نیوز

ڈی جے کے استعمال پر اجازت لازمی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی: ایس آئی وینکٹیشورلو

ڈی جے کے استعمال پر اجازت لازمی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی: ایس آئی وینکٹیشورلو

 

نارائن پیٹ: 16 ستمبر (اردو لیکس) گنیش وسرجن شوبھا یاترا کے پیش نظر نارائن پیٹ ٹاؤن پولیس نے ڈی جے منتظمین اور آپریٹروں کے لیے خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا۔ ٹاؤن ایس آئی وینکٹیشورلو نے پولیس اسٹیشن میں ڈی جے منتظمین کو طلب کرتے ہوئے ضروری ہدایات اور انتباہات جاری کیے

 

۔ ایس آئی نے کہا کہ گنیش وسرجن شوبھا یاترا کو پُرامن ماحول میں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر منعقد کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مقرر کردہ تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ پولیس کی اجازت کے بغیر ڈی جے استعمال نہ کرنے اور مقررہ حدود سے زیادہ آواز میں ڈی جے نہ بجانے کی ہدایت دی گئی

 

۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شوبھا یاترا کے دوران عوام کو تکلیف پہنچانے، اشتعال انگیز گانوں یا تبصروں، ٹریفک میں خلل ڈالنے اور پولیس کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس آئی نے عوام اور شوبھا یاترا کے منتظمین سے اپیل کی کہ وسرجن کے دوران پولیس افسران اور عملہ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس سے تعاون کریں

 

۔ انہوں نے بتایا کہ قواعد کی خلاف ورزی کے امکانات کے پیش نظر ڈی جے منتظمین کو بائنڈ اوور کیا گیا ہے اور آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button