نیشنل

اب میڈیکل اسٹورس پر بھی سی سی ٹی وی لگانا لازمی – نسخے کے بغیر ادویات کی فروخت پر لگے گی روک

مرکزی حکومت نے ملک بھر کے میڈیکل اسٹورس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ڈرگس رولز، 1945 کے رول 65 میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اس ضمن میں 8 ستمبر کو ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

 

مرکزی حکومت کا مقصد میڈیکل اسٹورس پر صرف ڈاکٹروں کے نسخے پر ملنے والی ادویات کی فروخت کو یقینی بنانا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ اس بات کی نگرانی کی جاسکے گی کہ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کی جانب سے تجویز کردہ ادویات ہی فروخت کی جارہی ہیں یا نہیں۔ اس سے ادویات کی فروخت سے متعلق قوانین پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

حکومت نے ’’ڈرگس (امینڈمنٹ) رولز، 2026‘‘ کے تحت نیا سب رول 2A متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جسے موجودہ رول 65 کے سب رول 2 کے بعد شامل کیا جائے گا۔ ہول سیل سپلائی کے علاوہ دیگر ادویات کی فروخت، سپلائی اور منتقلی بھی ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق ہی کرنے کی تجویز ہے۔

 

مجوزہ قواعد کے تحت میڈیکل اسٹورس میں سی سی ٹی وی نگرانی کا نظام لازمی ہوگا۔ کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کو کم از کم تین ماہ تک محفوظ رکھنا ہوگا۔

 

حکومت کی جانب سے مجوزہ نئے قواعد پر عوام سے بھی رائے، تجاویز اور مشورے طلب کئے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button