نیشنل

امریکہ میں تعلیم کیلئے دیپکے کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ گجرات کے تاجر نے داخل کی آر ٹی آئی درخواست

نئی دہلی: سورت کے ایک آر ٹی آئی کارکن امیت تیواری نے مطالبہ کیا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے کے خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔

 

انہوں نے محکمۂ انکم ٹیکس کے حکام کو شکایت دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے ایک ریٹائرڈ ملازم بھگوان راؤ دیپکے نے اپنے بیٹے کی امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے درکار رقم کیسے فراہم کی اس کی جانچ ہونی چاہیے۔اسی کے ساتھ انہوں نے سینئر وکیل اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے قانونی امدادی فنڈ کے اعلان کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا اس فنڈ پر جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں میں شریک طلبہ اور منتظمین کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے سی جے پی نے عوامی عطیات سے ایک آن لائن لیگل ایڈ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کپل سبل نے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔

 

آر ٹی آئی کارکن نے الیکشن کمیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ چونکہ سی جے پی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں ہے اس لیے یہ جانچا جائے کہ ایسی تنظیم کے لیے عوام سے چندہ یا فنڈس وصول کرنا قانونی طور پر جائز ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button