جرائم و حادثات

عادل آباد میں 141 بچوں کو بچا لیا گیا۔ چائیلڈ لیبر معاملہ میں 58 مقدمات درج

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع میں ایک ماہ تک جاری رہنے والا "آپریشن مسکان” کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

 

اس سلسلے میں ضلع ایس پی اکھل مہاجن نے اتوار کے روز کارروائی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیوں میں 141 کمسن بچوں کی نشاندہی کی گئی جو چائلڈ لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

 

انہوں نے بتایا کہ بچوں سے مزدوری کروانے والے 58 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مشترکہ مہم میں پولیس لیبر ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیم، محکمہ ریونیو، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا

 

جس کے باعث آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ضلع ایس پی نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button