جرائم و حادثات

نرمل ضلع کے مامڑہ میں قتل کی واردات

خانہ پور : ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے مامڑہ منڈل کے گاؤں پوتارم میں آدھی رات ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی لمبادری (45 سال) پر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

 

لمبادری کو خون میں لت پت دیکھ کر مقامی لوگوں اور ارکان خاندان کو مطلع کیا انھوں نے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے نرمل اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ فوت ہوچکا ہے۔

 

ابتدائی شبہ ہے کہ زمین کے تنازعے کے باعث قریبی افراد ہی اس قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے‌مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button