تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم ضلع میں نوجوان لڑکی کی ڈینگو بخار سے موت _ چند دنوں میں ہونے والی تھی شادی

کھمم _ 16 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم ضلع میں نوجوان لڑکی کی ڈینگو بخار سے موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کھمم ضلع کے دموگوڈم منڈل سے تعلق رکھنے والی 21سالہ جیہ پرادا نامی لڑکی ڈگری فائنل ایر میں زیر تعلیم ہے ایک ہفتہ قبل وہ ڈینگو بخار میں مبتلا ہوگئی۔ جس پر اسے بھدراچلم کے خانگی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔
اس کے باوجود اس کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔جس پر اسے کھمم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں تین دن علاج کے بعد اتوار کی رات اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جیہ پرادا کی چند دن میں شادی ہونے والی تھی اور اس کی منگنی بھی ہوگئی تھی
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے ڈینگو بخار کی وبا چل رہی ہے اور ڈینگو بخار سے اب تک کئی بچوں کی موت ہوگئی ہے