حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے ریاض میں ایک زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان

کے این واصف
سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ ریاض میں انٹرسیپٹ کیے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایک گھر اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ملبہ گرنے کی اطلاع پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کارروائی کی اور معیاری طریقہ پر عمل کیا گیا۔ یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان نے بتایا جمعرات کی شب حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا
جبکہ جمعے کی صبح مغربی ریجن کی جانب داغے جانے والا ایک کروز میزائل مار گرایا گیا۔اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس نے جمعرات کی شام ریاض، نجران اور الخرج میں ممکنہ خطرے کے الرٹ جاری کیے۔الرٹ جاری کیے جانے کے تقریبا 20 منٹ بعد تینوں علاقوں میں خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری حوثی ملیشیا کے حملوں میں مملکت کے ایئرپورٹس، انرجی انفرا سٹرکچر اور مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔10 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے مہلک میزائل حملے
میں 13 افراد جان سے گئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



