نیشنل

ملک میں مسلمانوں سے نفرت کرنا فیشن بن گیا ہے۔ اگر کوئی مسلم لیڈر اللہ اکبر کے نام پر ووٹ مانگتا تو اب تک ہنگامہ ہو چکا ہوتا۔نصیرالدین شاہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ ایک بار پھر اپنے بیان کو لے کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت فیشن بن چکی ہے۔ نصیر الدین شاہ کا شمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں دی ہیں۔

اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اب فیشن بن چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے سینما کے ذریعے بڑی چالاکی سے اس کا پرچار کیا جا رہا ہے۔ انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا، ’’یہ پریشان کن وقت ہے۔ مسلمانوں سے نفرت کرنا آج کل فیشن بن گیا ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں میں بھی یہ فیشن ہے۔ یہ تشویشناک ہے کہ کچھ فلمیں اور شوز کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ ہوئے اداکار نے کہا کہ حکومت نے ہوشیاری سے اس کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ایسی باتوں پر کچھ نہیں بولتا۔ ملک میں سیاسی جماعتیں کھلے عام انتخابات کے لیے مذہب کو استعمال کرتی ہیں۔ الیکشن کمیشن ان باتوں پر ہمیشہ خاموش رہتا ہے۔ اگر کوئی مسلم لیڈر اللہ اکبر کے نام پر ووٹ مانگتا تو اب تک ہنگامہ ہو چکا ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button